پاکستاناہم خبریںتازہ ترین

ایران پر اسرائیلی حملے: پاکستان کا فضائی دفاعی نظام فعال

''ہماری دفاعی تنصیبات ہائی الرٹ پر ہیں، تاہم فی الحال کسی براہ راست خطرے کا سامنا نہیں ہے۔‘‘

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے ساتھ

پاکستانی انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق ایران سے ملحقہ سرحد اور جوہری تنصیبات کے قریب جنگی طیارے الرٹ کر دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں حکام نے امریکہ سمیت دیگر غیرملکی سفارت خانوں کی سکیورٹی بھی مزید سخت کر دی ہے۔

ایک انٹیلیجنس اہلکار نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا، ”ہماری دفاعی تنصیبات ہائی الرٹ پر ہیں، تاہم فی الحال کسی براہ راست خطرے کا سامنا نہیں ہے۔‘‘

اسلام آباد میں حکام نے  کسی بھی ممکنہ احتجاج یا تشدد کے خدشے کے پیش نظر غیر ملکی سفارت خانوں کی سکیورٹی  مزید سخت کر دی ہے (فائل فوٹو)
اسلام آباد میں حکام نے کسی بھی ممکنہ احتجاج یا تشدد کے خدشے کے پیش نظر غیر ملکی سفارت خانوں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے (فائل فوٹو)تصویر: Anjum Naveed/AP/dpa/picture alliance

پاکستان مسلم دنیا کی واحد ایٹمی طاقت ہے اور اس کی ایران کے ساتھ ایک طویل اور غیر محفوظ سرحد ہے۔ دارالحکومت اسلام آباد میں حکام نے امریکی سفارت خانے اور دیگر شہروں میں امریکی قونصل خانوں کی سکیورٹی بھی ممکنہ احتجاج یا تشدد کے خدشے کے پیش نظر مزید سخت کر دی ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان حملوں کو ”ناجائز‘‘ اور ”ایرانی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی‘‘ قرار دیا۔ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ ایران میں موجود ہزاروں پاکستانی زائرین کی فوری واپسی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button