مشرق وسطیٰ

اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے سفارتی مشن تااطلاع ثانی بند کرنے کا حکم جاری کر دیا

ویب سائٹ پر اس سلسلے میں کوئی متعین تاریخ یا وقت نہیں دیا گیا کہ کب تک سفارتی مشن بند رہیں گے

اسرائیل.ایجنسیاں
اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے سفارتی مشنوں کو بند کرنے کی ہدایت کی ہے اور شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور کہیں بھی باہر نکلتے ہوئے ایسی کوئی بھی علامت ظاہر نہ کریں جس سے ان کا اسرائیلی یا یہودی ہونا نظر آئے۔
یہ بات اسرائیلی حکام کی طرف سے اسرائیلی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر اس وقت اپ لوڈ کی گئی جب ایران پر اسرائیل نے وسیع پیمانے پر حملے کیے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل موجودہ صورتحال میں قونصلر سروسز پیش نہیں کر سکے گا۔ اس لیے شہری مقامی سیکیورٹی حکام کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع دینے کے لیے مقامی سیکیورٹی حکام سے رجوع کریں۔
ویب سائٹ پر اس سلسلے میں کوئی متعین تاریخ یا وقت نہیں دیا گیا کہ کب تک سفارتی مشن بند رہیں گے۔
اس سلسلے میں برلن میں اسرائیلی سفارت خانے سے رابطہ کیا گیا تاہم مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔
جرمن چانسلر فریڈرک میرز نے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد گفتگو کی ہے اور یقین دلایا ہے کہ جرمنی یہودیوں کی سیکیورٹی کے لیے انتظامات کر رہا ہے۔
اس سلسلے میں سٹاک ہوم میں دیکھا گیا ہے کہ یہودی عبادت گاہوں کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ پولیس سرگرمیاں بھی نظر آرہی ہیں اور عبادت گاہ کی نزدیکی پارکنگ میں بھی پولیس موجود ہے۔
یاد رہے جمعہ کی صبح اسرائیل نے اعلان کیا تھا کہ اس نے ایرانی جوہری تنصیبات پر میزائل حملے کیے ہیں اور ایرانی فوجی قیادت کے علاوہ اہم شخصیات کو ہلاک کر دیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button