پاکستان پریس ریلیز

پیدائشی طور پر سنگین امراض میں مبتلا 19 سالہ نور الدین کی انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے ملاقات

باہمت نوجوان نے مستحکم عزم، سخت محنت اور لگن سے جسمانی معذوری کو اپنی خداداد صلاحیتوں کے آڑے نہیں آنے دیا

سید عاطف ندیم-پاکستان
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پیدائشی طور پر سنگین امراض کے شکار باہمت اور ہونہار نوجوان نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ نور الدین نے اپنے والد ظہیر بابر اور بھائی شان الہی کے ہمراہ آئی جی پنجاب سے ملاقات کی۔
پیدائشی طور پر سنگین امراض (انچوڑ پلیجا، تھوریکو لمبر اسکولیوسس، دمہ) میں مبتلا 19 سالہ نور الدین کی جسمانی نشوونما ممکن نہیں۔ نور الدین نے پنجاب پولیس کی شاندار کمیونٹی سروسز سے متاثر ہو کر آئی جی پنجاب سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔ نور الدین نے آئی جی پنجاب کو اردو اور انگریزی زبانوں میں اپنی تصانیف پیش کیں۔آئی جی پنجاب نے انتہائی غیر معمولی امراض اور جسمانی معذوری کے باوجود بہترین تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پر نور الدین کی صلاحیتوں کو سراہا۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ باہمت نوجوان نے مستحکم عزم، سخت محنت اور لگن سے جسمانی معذوری کو اپنی خداداد صلاحیتوں کے آڑے نہیں آنے دیا۔آئی جی پنجاب نے نور الدین کو پولیس تحفظ مراکز کے ذریعے اپنے جیسے باصلاحیت نوجوانوں کی کمیونٹی تشکیل دینے اور گرومنگ کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس تحفظ مراکز کے ذریعے نور الدین جیسے باہمت نوجوانوں کی بھرپور سپورٹ اور حوصلہ افزائی لئے تیار ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ نورالدین نے سنگین امراض، جسمانی معذوری کے باوجود دو تصانیف "سوال” اور "مسافر” تحریر کیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button