کاروباراہم خبریں

پاکستان پر مالیاتی اداروں کا بڑھتا ہوا اعتماد، آئی ایف سی کا ریکوڈک منصوبے کے لیے 400 ملین ڈالر کی مالی معاونت

"پاکستان میں انفرااسٹرکچر، توانائی اور قدرتی وسائل پر توجہ بڑھا رہے ہیں"

بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد، ریکوڈک منصوبے میں بھاری سرمایہ کاری جاری ہے۔ریکوڈک منصوبے کے لیے انٹرنیشنل فائنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کا پاکستان کو 400 ملین ڈالر کی مالی معاونت کے لیئے تیار ہے۔
ریکوڈک منصوبہ ملکی معیشت میں نئی روح پھونکنے کو تیار ہے اور پاکستان ترقی کی طرف ایک اور مضبوط قدم بڑھانے کے لیئےتیار ہے
ریکوڈک منصوبے میں آئی ایف سی کی کل سرمایہ کاری 700 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے اورریکوڈک منصوبے کی لاگت 6.6 بلین ڈالر، مالیاتی اتحاد قرض و سرمایہ سے فنڈ فراہم کرے گا۔
ریکوڈک سے 37 سال میں 74 ارب ڈالر تک آمدن کی متوقع ہے اورریکوڈک منصوبے میں یو ایس ایگزِم، ایشیائی ترقیاتی بینک، کینیڈا اور جاپان کے مالیاتی اداروں کی شمولیت متوقع ہے۔
آئی ایف سی کے سربراہ مختار ڈیوپ کا کہنا ہے کہ:”پاکستان میں انفرااسٹرکچر، توانائی اور قدرتی وسائل پر توجہ بڑھا رہے ہیں”۔ اس حوالے سے آئی ایف سے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں توانائی و قدرتی وسائل میں دوگنا سرمایہ کاری کریں گے۔پاکستان کا سب سے بڑا تانبے اور سونے کا منصوبہ، ریکوڈک، 2028 میں پیداوار شروع کرے گا۔
ریکوڈک سے بلوچستان کی ترقی اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے وہیںریکوڈک منصوبے سے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور پاکستان کو عالمی معدنیاتی نقشے پر لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button