پاکستان پریس ریلیز

حکومت پنجاب ماحول سے متعلق ہر چیلنج کا بھرپورادارک رکھتی ہے: مریم نواز شریف

بنجر زمیوں کو سرسبز بنانے کیلئے پلانٹ فار پاکستان مہم کامیابی سے جاری، ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی وسائل کی بہتر مینجمنٹ کیلئے کام کررہے ہیں

(سید عاطف ندیم-پاکستان): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، درختوں کی بے ہنگم کٹائی اور آبی قلت زرعی وسائل کی زرخیزی تیزی سے متاثر کررہی ہے۔ حکومت پنجاب ماحول سے متعلق ہر چیلنج کا بھرپور ادارک رکھتی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صحرائی اور خشک سالی سے نمٹنے کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ زمین وراثت نہیں بلکہ آئندہ نسلوں کی امانت اسکی حفاظت فرض اولین ہے۔ خشک سالی صرف ریت کی بڑھتی ہوئی تہوں کا نام نہیں بلکہ بحران کی پیشگی علامت ہے۔ پنجاب بھر میں آبی قلت کے شکار علاقوں کی جیوٹیگنگ کے لئے بجٹ 2025-26 میں خصوصی فنڈز مختص کیے ہیں۔ پنجاب بھر نئے فلٹریشن پلانٹ لگانے اور موجودہ پلانٹس کی مرمت کا ٹاسک مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی وسائل کی بہترمینجمنٹ کیلئے کام کر رہے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی پہلی جامع کلائیمٹ پالیسی متعارف کرائی گئی۔ بنجر زمینوں کو سرسبز بنانے کے لئے پلانٹ فار پاکستان مہم کامیابی سے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر درخت قحط ذدہ صحرا کے لئے زندگی کی علامت ہے۔ زمین کی سانسیں بند نہیں ہونے دیں گے،ماحول تب بدلے گا اگر ہم خود بدلیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button