بین الاقوامی

پہلگام حملہ: بھارت نے اقوامِ متحدہ کو پاکستان کو سزا دینے کے ارادے سے آگاہ کر دیا، ورکنگ باؤنڈری پر شدید فائرنگ

پہلگام حملے سے اس کا کوئی تعلق نہیں اور بھارت خطے میں کشیدگی بڑھا کر عالمی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے

نئی دہلی / اسلام آباد :بھارت نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان کو سزا دی جائے گی۔ بھارتی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں پاکستان کا "براہ راست ہاتھ” ہے، جس کے نتیجے میں بھارت نے عالمی برادری کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جوابی کارروائی کے لیے تیار ہے۔
ذرائع کے مطابق، بھارتی وزارت خارجہ نے اقوامِ متحدہ کو بھیجے گئے خط میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ "بھارت اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا” اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
دوسری جانب، ورکنگ باؤنڈری پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ عوام میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے اور متعدد خاندان محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کر چکے ہیں۔
پاکستان نے بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام حملے سے اس کا کوئی تعلق نہیں اور بھارت خطے میں کشیدگی بڑھا کر عالمی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان "کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔”
صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر اقوامِ متحدہ، چین، امریکا اور دیگر عالمی طاقتیں دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کر رہی ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button