
واسا لاہور کا پانی ضائع کرنے والوں کیخلاف نیا ایکشن، اب جرمانہ بل میں شامل ہو گا
ایم ڈی واسا نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں فنڈز کے ضیاع پر ذمہ دار افسرن کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت ہفتہ وار کارکردگی اجلاس کا انعقاد ہوا. اجلاس میں آپریشنز، ریونیو، اور کنسٹرکشن ونگ کے افسران نے شرکت کی. اس اجلاس میں شہر بھر میں پانی و سیوریج کی جاری ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا. ایم ڈی واسا نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں فنڈز کے ضیاع پر ذمہ دار افسرن کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی.
ایم ڈی واسا نےتیل و بجلی کھپت کے حوالے سے لائحہ عمل پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے جنریٹرز کی ورکنگ کی جانچ پڑتال کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دیدی.
اجلاس میں واسا لاہور کی جانب سے درجہ حرارت اور پانی کے استعمال کے مطابق ٹیوب ویلز کا دورانیہ طے کرتے ہوئے ایم ڈی واسا نے بتایا کہ شکایات کا ازالہ واسا لاہور کی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے. واسا کے متعلق شکایات کے حوالے سے پاکستان سٹیزن پورٹل پہ تقریباً 98 فی صد شہریوں کا اظہار اطمینان کیا. واسا کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر بھی97 فی صد شہری مطمئن ہیں.
مئی 2023 میں واسا کی جانب سے231 غیر قانونی کنکشنز منقطع کیے گئے. ایم ڈی واسا غفران احمد نے ذمہ داران کے خلاف پرچہ درج کروانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آخری غیر قانونی کنکشن تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا. ایم ڈی واسا نے پانی ضائع کرنے والے صارفین کے چالان متعلقہ بل میں شامل کرنے کی ہدایت کی. علاوہ ازیں، واسا لاہور کی جانب سے 10 دن میں 96 کلومیٹر سیورز کی ڈیسلٹنگ بھی کی گئی.
اجلاس میں ٹاؤن کی سطح پہ ریونیو کلیکشن کا جائزہ بھی لیا گیا. ایم ڈی واسا نے کہا کہ ٹارگٹ سے کم ریکوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی. ریکوری کا دائرہ کار آخری کنکشن تک بڑھایا جائے . ٹاؤن ڈائریکٹرز ڈپٹی ڈائریکٹرز ریونیو کے ساتھ ملکر ریکوری کی حکمت عملی مرتب کریں.
اجلاس میں ڈی ایم ڈی آپریشن عبد الکریم ، ڈی ایم ڈی ریونیو میاں منیر، آپریشن ڈائریکٹرز سہیل سندھو، فیصل خرم، راحیل اشرف، میاں حامد لعل، حافظ غفران، اور سلمان نثار سمیت ایکسیئنز اور دیگر افسران نے شرکت کی.