
ڈرون حملوں کے تسلسل کے باعث اسرائیلی عمارتیں متاثرہونےکاسلسلہ جاری : اسرائیلی ریسکیو سروس
اسرائیلی حکام کے مطابق اسرائیلی فضائی دفاعی نظام نے ایران کے 400 ڈرون طیاروں کے اہداف کو ناکام بنایا ہے۔
اسرائیل کی ریسکیو سروسز نے کہا ہے کہ ایرانی ڈرون نے شمالی حصے میں ایک رہائشی عمارت کو نقصان پہنچایا ہے۔ اس امر کا اظہار ریسکیو سروسز کی جانب سے ہفتہ کے روز کیا گیا ہے۔
میگن ڈیوڈ ایڈوم کےجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی ڈرون طیارے نے شمالی اسرائیل میں ایک دو منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق اسرائیلی فضائی دفاعی نظام نے ایران کے 400 ڈرون طیاروں کے اہداف کو ناکام بنایا ہے۔
اسرائیل نے حملوں کے مقامات پرمیڈیا کی رسائی مشکل بنا رکھی ہے اور سخت فوجی سنسرشپ کے قوانین نافذ ہیں۔ اس لیے عوام کو معلومات اور ان کی تفصیلات نہیں مل پاتیں۔
اسرائیل میں کام کرنے والے ادارے نیشنل پبلک ڈپلومیسی ڈائریکٹوریٹ نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز حیفا میں شہر کی بندرگاہ کی کی عمارت پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ شمالی اسرائیل کی بندرگاہ کو ساحلی شہر تل ابیب اور جنوبی بیر شیبہ کو اکثر نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
ہفتے کے روز بیت شیان میں ایرانی ڈرون حملے کے بعد جائے وقوعہ سے ملنے والی ‘ اے ایف پی’ کی تصاویر میں عمارت کے پہلو میں ایک گڑھا اور زمین کے ٹیلے کے ساتھ دھماکے سے ہونے والا شگاف دکھایا ہے۔
اسرائیلی کے ایمرجنسی ریسکیو سے متعلق ادارے میگن ڈیوڈ ایڈوم کے مطابق ایرانی ڈرون حملوں کے بعد اس کی ٹیموں کو جائے دھماکہ پر کوئی لاش نہیں ملی ہے ۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ رات بھر 40 ڈرونز سے حملے ہوتے رہے اور ہفتے کی صبح شمالی اسرائیل میں کئی ڈرونز کو دیکھا تاہم انہیں روک لیا گیا۔
یاد رہے نو دنوں کی اب تک کی ایران اسرائیل جنگ کے دوران صرف 25 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔