پاکستان پریس ریلیز

گالم گلوچ پر مبنی سیاست کا دور گزر چکا، تعمیری تنقید کا خیرمقدم کرتے ہیں ،عظمی بخاری

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب ں نے کہا کہ گالم گلوچ پر مبنی سیاست کا دور گزر چکا۔ تعمیری تنقید کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن بد تہذیبی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

لاہور (نمائندہ خسصوصی):پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے صوبے بھر میں بلاتفریق ترقیاتی کام کیے جارہے ہیں۔ گالم گلوچ پر مبنی سیاست کا دور گزر چکا۔ تعمیری تنقید کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن بد تہذیبی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
پنجاب اسمبلی میں ایوان سے خطاب کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق عام آدمی کے معیار زندگی میں اضافے کے لیے حالیہ بجٹ میں خطیر رقوم مختص کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جارہے ہیں اور مہنگائی کی شرح میں کمی برقرار رکھنے کے لیے بھی عملی اقدمات کا سلسلہ جاری ہے۔
صوبائی وزیراطلاعات پنجاب ں نے کہا کہ گالم گلوچ پر مبنی سیاست کا دور گزر چکا۔ تعمیری تنقید کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن بد تہذیبی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ایوان سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پنجاب میں ملکی تاریخ کا بہترین ٹیکس فری بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت تعلیم ٹرانسپورٹ اور ماحول سمیت تمام شعبوں کی بہتری کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button