مشرق وسطیٰ

ایران کا قابض اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ، گریڈ اسٹیشن تباہ، ہر طرف کہرم برپا

چار میزائل صہیونی علاقوں میں گرے جن میں سے تین جنوبی حصوں میں جبکہ ایک شمال میں گرا

تہران – مرکزاطلاعات فلسطین
قابض اسرائیل کی جانب سے جاری درندگی کے جواب میں ایران نے پیر کے روز صہیونی ریاست پر بھرپور میزائل حملہ کیا، جس میں ایک اہم بجلی کی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی نے نہ صرف صہیونی فوجی نظام کو ہلا کر رکھ دیا، بلکہ دشمن ریاست کے باشندوں پر بھی خوف کی ایک لہر طاری کر دی۔
قابض اسرائیل کی داخلی سکیورٹی ایجنسی نے بتایا کہ بیس منٹ کے اندر اندر ایران کی طرف سے چار مسلسل میزائل حملے کیے گئے، جو مقبوضہ فلسطین کے شمال سے جنوب تک پورے علاقے میں پھیل گئے۔
قابض اسرائیل کے ٹیلی ویژن چینل 13 کے مطابق، چار میزائل صہیونی علاقوں میں گرے جن میں سے تین جنوبی حصوں میں جبکہ ایک شمال میں گرا۔ صہیونی بجلی کمپنی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی ایک اہم اور اسٹریٹجک تنصیب میزائل کا نشانہ بنی ہے، جس کے بعد وسیع پیمانے پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
یہ حملے اس وقت سامنے آئے جب قابض اسرائیل اور امریکہ ایران کے جوہری اور دفاعی ڈھانچے پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔ ان حملوں کے جواب میں ایران نے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے دفاع کے لیے کسی حد تک جا سکتا ہے۔
قابض اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کی سب سے طویل مدت تھی جس میں فضائی حملے کے سائرن بجتے رہے۔ ایران کے ایک میزائل نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں بھی آ کر گرا، جس نے قابض ریاست کے خوف کو مزید بڑھا دیا۔
ایرانی میزائلوں نے قابض اسرائیل کے وسطی علاقوں اور ساحلی میدانوں کو بھی نشانہ بنایا۔ صہیونی علاقوں کے کئی شہروں میں خطرے کے سائرن مسلسل بجتے رہے، جبکہ گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں میں بھی شہریوں کو پناہ گاہوں کی طرف دوڑتے دیکھا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button