کھیل

لیڈز ٹیسٹ دلچسپ موڑ پر، 96 رنز کی برتری حاصل، بمراہ نے 5 وکٹیں حاصل کیں، تیسرے دن کی مکمل تفصیل

ٹیم انڈیا کے لیے سب سے کامیاب گیند باز جسپریت بمراہ رہے جنہوں نے 5 وکٹ لیے۔

لیڈز: لیڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام تک ہندوستانی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز بنا لیے ہیں۔ ٹیم انڈیا کی مجموعی برتری 96 رنز تک پہنچ گئی ہے۔ تیسرے دن کے اختتام تک کے ایل راہول 47 رنز بنا چکے ہیں اور ان کے ساتھ کریز پر کپتان شبمن گل موجود ہیں۔ سائی سدرشن بھی بلے بازی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے تھے لیکن وہ بین اسٹوکس کے دماغی کھیل کا شکار ہو گئے۔

تیسرے دن انگلینڈ نے اپنی اننگز کو 209/3 کے اسکور سے آگے بڑھایا تھا۔ دن کا کھیل ابھی شروع ہی ہوا تھا کہ چند اوورز کے بعد پرسدھ کرشنا نے اولی پوپ کو آؤٹ کر دیا۔ پوپ نے 106 رنز بنائے۔ کپتان بین اسٹوکس زیادہ کچھ نہ کرسکے اور 20 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے تاہم ہیری بروک نے دو بار گرائے گئے کیچ کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور 99 رنز بنائے۔ اس سے پہلے کہ وہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 9ویں سنچری مکمل کر پاتے، پرسدھ کرشنا نے انہیں شاردول ٹھاکر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔

ایک وقت انگلینڈ کے لیے 400 رنز کا ہندسہ چھونا مشکل دکھائی دے رہا تھا۔ لیکن لوئر مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرتے ہوئے جیمی اسمتھ نے 40 اور کرس ووکس نے 38 رنز بنا کر انگلینڈ کو 465 رنز بنانے میں مدد دی۔

ٹیم انڈیا کے لیے سب سے کامیاب گیند باز جسپریت بمراہ رہے جنہوں نے 5 وکٹ لیے۔ پرسدھ کرشنا نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور اننگز میں مجموعی طور پر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج شروع میں زیادہ موثر نہیں رہے لیکن آخر میں وہ 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ اس طرح ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کو 465 کے اسکور پر ڈھیر کرکے 6 رن کی معمولی برتری حاصل کرلی۔

بھارت نے 96 رنز کی برتری حاصل کر لی

دوسری اننگز میں 6 رنز کی برتری کے ساتھ بلے بازی کرنے آئی ٹیم انڈیا کی شروعات خراب رہی، کیونکہ یشسوی جیسوال صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ کے ایل راہول اور سائی سدرشن کے درمیان 66 رنز کی شراکت ہوئی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button