پاکستانتازہ ترین

اسحاق ڈار کی ابوظبی فنڈ برائے ترقی کے سربراہ سے ملاقات، اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

ملاقات میں اسحاق ڈار اور محمد سیف السویدی نے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے منگل کو ابو ظبی میں ابوظبی فنڈ برائے ترقی کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف السویدی سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ترقیاتی تعاون کو فروغ دینے، پاکستان میں اہم بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے منصوبوں کے لیے ابوظبی فنڈ کی معاونت میں اضافے، اور پائیدار سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اسحاق ڈار اور محمد سیف السویدی نے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
قبل ازیں اسحاق ڈار نے محمد سیف السویدی کو ہلالِ قائدِ اعظم کا اعزاز پیش کیا۔
حکومتِ پاکستان نے جناب محمد سیف السویدی کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون کے فروغ میں ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں ہلالِ قائدِ اعظم کا اعزاز عطا کیا تھا۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے یہ اعزاز صدرِ پاکستان کی جانب سے محمد سیف السویدی کو پیش کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button