کاروبار

لکی وَن مال میں ’سمت‘ مہم کا آغاز — نوجوانوں کے مستقبل سنوارنے کا عزم

مہم کامقصد شہری محاذ پر خدمات انجام دینے والے ہیروز کے بچوں کو رہنمائی، مقصد اور امکانات کے ذریعے بااختیار بناناہے

(سید عاطف ندیم-پاکستان): ایک بامقصد قیادت کے شاندار مظاہرے کے طور پر، پاکستان میں طرزِ زندگی کی نمایاں منزلوں میں سے ایک، لکی وَن مال (Lucky One Mall) نے ’سِمت‘ (SIMT) کے نام سے کیریئر کونسلنگ کے ایک انقلابی پروگرام کا آغاز کیا ہے، جو پاکستان کے فرنٹ لائن شہری کارکنوں کے بچوں کی معاونت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام اتالیق فاؤنڈیشن (Ataleeq Foundation) کے اشتراک سے تشکیل دیا گیا ہے اور لکی وَن مال کی جاری سماجی ترقی کی کاوشوں میں ایک اہم اضافہ ہے۔
’سمت‘ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پروگرام نہ صرف مضبوط کونسلنگ کی حکمتِ عملی پر مبنی ہے بلکہ معاشرے کے اُن ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا ایک خالص جذبہ بھی اپنے دامن میں لیے ہوئے ہے جو اکثر نظر انداز رہ جاتے ہیں۔ یہ پروگرام خاص طور پر 13 سے 18 سال کی عمر کے اُن طلباء کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جو ایسے خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں جن کے افراد پولیس، ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، سول ڈیفنس، ضلعی میونسپل کارپوریشنز، سیپا (سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی)، اور ایس ایف اے (سندھ فوڈ اتھارٹی) جیسے محکموں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اس پروگرام کے بارے میں لکی وَن مال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، سعد زبیری نے کہا:”لکی وَن مال میں ہمارا ہمیشہ سے یہ یقین رہا ہے کہ تجارتی کامیابی کو سماجی ذمہ داری کے ساتھ جُڑا ہونا چاہیے۔ سِمت (SIMT) ہمارے شکر گزاری کے جذبے اور اُن بچوں کی چھپی ہوئی صلاحیتوں میں یقین کا اظہار ہے، جن کے والدین ہماری روزمرہ زندگی کو محفوظ، معاون اور بہتر بنانے کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں۔ یہ پروگرام اُنہیں صرف سِمت ہی مہیا نہیں کرتا ہے بلکہ ایک روشن مستقبل پر یقین بھی فراہم کرتا ہے۔“
’سِمت‘ کو بڑی محنت اور باریک بینی سے، اتالیق فاؤنڈیشن کے سند یافتہ کیریئر مینٹورز اور تعلیمی مشیروں کے تعاون سے ترتیب دیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں کیریئر پروفائلنگ اسیسمنٹس، ون آن ون مینٹور شپ سیشنز، مہارتوں کی شناخت سے متعلق ورکشاپس، اور تعلیمی منصوبہ بندی کے ماڈیولز شامل ہیں—جن سب کا مقصد طلباء کو اپنے مستقبل کے بارے میں باخبر اور پُراعتماد فیصلے کرنے کے قابل بنانا ہے۔
’سِمت‘ کے بنیادی مقاصد میں شامل ہیں: طلباء کو رہنمائی پر مبنی اسیسمنٹس اور کونسلنگ کے ذریعے کیریئر کی وضاحت (Career Clarity) فراہم کرنا، بدلتے ہوئے پیشہ ورانہ منظرنامے اور صنعت کی توقعات کے بارے میں آگاہی بڑھانا، ایسی مؤثر مینٹورشپ مہیا کرنا جو تعلیمی دلچسپیوں کو عملی اہداف سے ہم آہنگ کرے، اور اُن شہری اداروں کے خاندانوں کو سراہنا اور معاونت فراہم کرنا جن کی خدمات کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔
یہ پروگرام لکی وَن مال کی کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (CSR) کے تحت شروع کیا گیا ہے، جو "کمیونٹی فرسٹ” اقدامات کے ذریعے ہمیشہ سے بامعنی تبدیلی کے لیے سرگرم رہا ہے۔ ’سِمت‘ اسی عزم کا تسلسل ہے — ایک ایسا قدم جو نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی سے اظہارِ تشکر کو اپنی ترجیح بناتا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button