پاکستان پریس ریلیز

مریم اورنگزیب کا وزیراعظم شہباز شریف کو معیشت کی کامیابی پر خراج تحسین

پاکستان دنیا کی سب سے تیزی سے بہتر ہونے والی معیشت بن چکا ہے، جس پر ہر پاکستانی فخر کر سکتا ہے

لاہور نمائندہ خصوصی:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو معیشت کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کی سب سے تیزی سے بہتر ہونے والی معیشت بن چکا ہے، جس پر ہر پاکستانی فخر کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور دنیا میں سب سے تیزی سے بہتر ہونے والی معیشت بھی بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا ڈیفالٹ رسک کی فہرست میں 59 سے کم ہوکر 47 پر آنا وزیراعظم شہباز شریف کے کامیاب معاشی اقدامات کی گواہی ہے ۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ اور پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آچکاہے، جو معیشت میں بہتری کی واضح علامت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ ترسیلات زر اور اسٹاک ایکسچینج کا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنا پاکستان کی معاشی کامیابیوں کی بہترین دلیل ہے-

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button