
پائینیر کا "گیم لیڈرز کنیکٹ 2025” کا انعقاد — پاکستان کی گیمنگ انڈسٹری کی عالمی ترقی کے لیے اہم قدم
"پاکستانی گیمز اور ایپس کی برآمدات میں اضافہ: ترقی، کمائی اور عالمی ادائیگیاں"
سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی کے ساتھ
بین الاقوامی مالیاتی ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی پےونیر (NASDAQ: PAYO) نے، جو سرحدوں سے ماورا کاروباری ترقی کو ممکن بناتی ہے، "پےونیر گیم لیڈرز کنیکٹ 2025” کے عنوان سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد لاہور میں 21 جون 2025 کو کیا۔ اس ایونٹ کا مقصد پاکستان کی گیمنگ انڈسٹری کے 75 ممتاز بانیوں، فیصلہ سازوں اور اسٹوڈیو لیڈرز کو عالمی مارکیٹ میں برانڈز بنانے اور ایکسپورٹ کے قابل کاروبار بنانے کے لیے رہنمائی، وسائل اور حکمت عملی فراہم کرنا تھا۔
تقریب کا تھیم تھا: "پاکستانی گیمز اور ایپس کی برآمدات میں اضافہ: ترقی، کمائی اور عالمی ادائیگیاں” — جس میں InvoZone، Euphoria XR، TF Business Solutions، Solvefy، Fishry/Bramerz، اور BDigital جیسی کمپنیوں کے بانیوں، پروڈکٹ ہیڈز اور ماہرین نے شرکت کی۔
شرکاء نے ان سیشنز میں شرکت کی جن میں بین الاقوامی بلنگ کے چیلنجز، سرحد پار ادائیگیوں کی سہولت، اور پائیدار آمدنی کے ذرائع بنانے پر بات کی گئی۔
پائینیر نے ایک خصوصی ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا، جس میں ڈویلپرز اور ڈیجیٹل کاروباری افراد کو یہ سکھایا گیا کہ وہ کس طرح پےونیر پلیٹ فارم کے ذریعے عالمی ترقی کو تیز تر بنا سکتے ہیں، جس میں شامل ہیں:
مختلف عالمی کرنسیوں میں ورچوئل ملٹی کرنسی اکاؤنٹس
عالمی بلنگ کے لیے کئی اقسام کی ادائیگی کے آپشنز
چیک آؤٹ سروسز جو سرحدی ادائیگیوں کی رکاوٹیں ختم کرتی ہیں
پےونیر کے سینئر نائب صدر ایشیا پیسفک، ناگیش دیوتا نے کہا:
"پاکستان ہمارے لیے ایک ترجیحی مارکیٹ ہے، اور ہم یہاں کے نمایاں گیم ڈویلپرز، ٹیک کمپنیوں اور سروس ایکسپورٹرز کے لیے ایک قابل اعتماد پارٹنر ہیں۔ پےونیر کا محفوظ اور جدید پلیٹ فارم سرحد پار تجارت کو ممکن بناتا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ 2025 میں پاکستان کی گیمنگ انڈسٹری کی آمدن ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی، جس میں 45 ملین سے زائد گیمرز اور 158 ملین ڈالر کی برآمدات شامل ہوں گی، اور پےونیر اس شعبے کی عالمی ترقی کے لیے مسلسل سپورٹ فراہم کرتا رہے گا۔
🔹 سیشنز کی جھلکیاں:
1. پاکستان کی ایک ارب ڈالر کی گیمنگ برآمدات کی حکمت عملی:
ہلال خان (چیئرمین IGDA پاکستان) نے کہا:
"ایک مضبوط ماحولیاتی نظام، مؤثر مونیٹائزیشن، اور عالمی اشتراک ہی پاکستان کی گیمنگ انڈسٹری کو دنیا بھر میں نمایاں کر سکتا ہے۔”
2. تیزی سے ترقی اور جلد ادائیگیاں حاصل کرنا:
TF بزنس سولوشنز کے بانی طلٰح فخر، InvoZone کے سی ای او فرقان عزیز، اور Euphoria XR کے سی ٹی او احمد ملک نے پینل گفتگو میں ڈالر بیسڈ قیمتوں، سرمایہ کاروں کے اعتماد، اور مونیٹائزیشن کی حکمت عملیوں پر روشنی ڈالی۔
3. بارڈر لیس برانڈز اور ایکسپورٹ کے قابل گیم ڈیولپمنٹ ٹیمیں بنانا:
Fishry/Bramerz کے بدر خوشنود اور InvoZone کے فرقان عزیز نے بتایا کہ کس طرح پاکستانی ڈیجیٹل آڈینس اور سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
بدر خوشنود نے کہا:
"بارڈر لیس برانڈز بنانے کا مطلب ہے کہ ہم اپنے گیم کریئیٹرز کو مقامی جذبے کو عالمی سطح پر پہنچانے کے قابل بنائیں۔ پےونیر کی عالمی ادائیگی کی سہولت اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ ہے۔”
پائینیر کے بارے میں:
پائینیر دنیا بھر میں 190 سے زائد ممالک میں کاروبار کو سرحد پار ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ کمپنی کے تقریباً 2 ملین فعال صارفین ہیں اور اس نے 2024 میں 80 ارب ڈالر سے زائد کی ٹرانزیکشنز پروسیس کیں۔
پےونیر کے 100 سے زائد کسٹمر سروس مینیجرز، 35 ممالک میں 20 سے زائد زبانیں بولنے کی صلاحیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں، تاکہ مقامی کاروباریوں کو ان کی عالمی ترقی میں مدد دی جا سکے۔