پاکستان پریس ریلیز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا "اپنی چھت اپنا گھر” پراجیکٹ شاندار کامیابی کی جانب گامزن

’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘پراجیکٹ کے تحت پہلی مرتبہ گھر بیٹھے قرضوں کیلئے اپلائی کرنے والوں کی سہولت اور دفتر کے چکر لگائے بغیر قرضوں کا اجرا جاری ہے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا شاندا ر پراجیکٹ ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘تیزی سے کامیابی کی طرف گامزن ہے ۔
’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘پراجیکٹ کے تحت جون میں 50سے زائد گھروں کا ٹارگٹ پورا کیا گیا اور تاریخ میں پہلی مرتبہ چند ماہ میں 50ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کا ریکارڈ قائم کیا گیا ۔’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘پراجیکٹ کے تحت مکان بنانے کیلئے 51911سے زائد قرضے جاری کئے گئے اور مختصر مدت میں 55ارب نوے کروڑ روپے کا اجراکیا گیا ۔
’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘پراجیکٹ کے تحت 5293مکانوں کی تعمیر مکمل اور 41324گھروں کی تعمیر کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘پراجیکٹ کے تحت پہلی مرتبہ گھر بیٹھے قرضوں کیلئے اپلائی کرنے والوں کی سہولت اور دفتر کے چکر لگائے بغیر قرضوں کا اجرا جاری ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کسی بھی سفارش کے بغیر گھر بنانے کیلئے قرضوں کا اجراپنجاب بلکہ پاکستان کی تاریخ میں قابل تقلید مثال ہے ۔ ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘پراجیکٹ کا مقصد عوام کیلئے آسانی اور سہولت پیدا کرنا ہے ۔’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘پراجیکٹ کے تحت اپلائی کرنے والے ہر فرد کو سیاسی وابستگی سے بالاتر قرضے مل رہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف کا عوام خدمت کا ویژن ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘پراجیکٹ میں عملی صورت اختیار کرچکا ہے ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button