پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا عبدالستار ایدھی کو نویں برسی پر خراجِ تحسین

عبدالستار ایدھی کی زندگی انسانیت کی فلاح کے لیے وقف تھی اور ان کے مشن کو جاری رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے

نیوز ڈیسک لاہور پاکستان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کو ان کی نویں برسی پر زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایدھی صاحب پاکستان کا فخر ہیں اور ان کا نام تاقیامت زندہ رہے گا۔
وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ عبدالستار ایدھی جیسے افراد انسانیت کی معراج اور معاشرے کی خوبصورتی کی علامت ہیں۔ ان کی بے لوث خدمت، لالچ اور طمع سے پاک جذبہ اور انسانیت کے لیے غیرمشروط محبت انہیں منفرد اور قابل تقلید بناتی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی زندگی انسانیت کی فلاح کے لیے وقف تھی اور ان کے مشن کو جاری رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں ایدھی صاحب کا نام عزت، احترام اور خدمت کی پہچان بن چکا ہے۔
"انسانوں کی بے غرض خدمت کرنے والے اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ بندے ہوتے ہیں۔ عبدالستار ایدھی کی روشن شمع سے آج بھی لاکھوں زندگیاں منور ہو رہی ہیں۔
آخر میں مریم نوازشریف نے عبدالستار ایدھی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مشن، ان کے نظریات اور ان کا جذبہ ہمیشہ زندہ رہے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button