
ریئل می اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کی ای-اسپورٹس انڈسٹری کے فروغ کے لیے قومی پب جی چیمپئن شپ میں شراکت داری، 10 لاکھ روپے انعامی رقم کا اعلان
ریئل می اور وزیراعظم یوتھ پروگرام (PMYP) کے درمیان یہ اہم اشتراک پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری اور موبائل گیمنگ و ای- اسپورٹس کے مستقبل کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے
سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی کے ساتھ
نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہونے والے اسمارٹ فون برانڈ ریئل می نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے قومی پب جی چیمپئن شپ میں شرکت کا اعلان کیا ہے جس میں 10 لاکھ روپے کا انعامی پول اور ریئل می 14 سیریز کے خصوصی تحائف شامل ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف پاکستان کے گیمنگ ایکو سسٹم کو فروغ دے گا بلکہ نوجوانوں کو بھی بااختیار بنائے گا۔
ریئل می اور وزیراعظم یوتھ پروگرام (PMYP) کے درمیان یہ اہم اشتراک پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری اور موبائل گیمنگ و ای- اسپورٹس کے مستقبل کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام ہمیشہ سے نوجوانوں کی مہارتوں کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں پیش پیش رہا ہے، جو ریئل می کے وژن ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ کو حقیقت پسندانہ اور فائدہ مند مواقع میں بدلنے سے ہم آہنگ ہے۔
ریئل می کی نمبر سیریز پہلے ہی اپنی اعلیٰ کارکردگی اور جدید پروسیسرز کی بدولت مارکیٹ میں نئے معیار قائم کر چکی ہے، جو نہ صرف گیمرز بلکہ عام صارفین کے لیے بھی یکساں طور پر موزوں ہے۔ اس سے قبل منعقد کیے گئے پب جی ٹورنامنٹ کی کامیابی کو مدِنظر رکھتے ہوئے، یہ نیا ایونٹ ریئل می کی ای- اسپورٹس کے لیے وابستگی اور نوجوان گیمرز کو قومی پلیٹ فارم فراہم کرنے کے عزم کو مزید تقویت دیتا ہے۔
ریئل می 14 سیریز Snapdragon 6 Gen 4 5G chipset اور بایونک کولنگ سسٹم سے لیس ہے جو ایک بار پھر گیمنگ انڈسٹری میں انقلاب برپا کرنے جا رہا ہے۔ 90FPS کی رفتار پر گیمنگ کے بے مثال تجربے کے ساتھ، یہ ٹورنامنٹ نوجوان پب جی پلیئرز کو اپنی صلاحیتوں کے قومی سطح پرمظاہرے کے موقع کے ساتھ ساتھ پاکستان کو عالمی گیمنگ نقشے پر بھی نمایاں کرے گا۔
یہ ٹورنامنٹ پورے پاکستان کے پب جی پلیئرز کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ملک بھر کے باصلاحیت موبائل گیمرز کو مقابلے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ 10 لاکھ روپے کے انعامی پول اور جدید ترین ریئل می 14 سیریز کے اسمارٹ فونز کے ساتھ، یہ مقابلہ غیرمعمولی جوش و خروش کا باعث بنے گا جبکہ ٹورنامنٹ کی رجسٹریشن کا عمل جلد شروع ہو جائے گا جس میںملک بھر کی گیمنگ کمیونٹیز کو بھرپور شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔
اس بارے میںبات کرتے ہوئے ریئل می کے سی ای او، ایتھن یِن نے کہا”ریئل می ہمیشہ سے نوجوانوں کی صلاحیت پر یقین رکھتا ہے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہم نئی نسل کوگیمنگ کے شعبے میں شاندار کیریئر بنانے کی ترغیب دینا چاہتے ہیں اور ای- اسپورٹس کو پاکستان میں ایک حقیقی اور قابلِ قدر پیشہ بنانے کے لیے راہ ہموار کر رہے ہیں۔”
ریئل می اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے درمیان یہ اشتراک نہ صرف نوجوان ٹیلنٹ اور ڈیجیٹل جدت کو فروغ دے گا بلکہ ٹیکنالوجی اور گیمنگ کے ذریعے نئے معاشی مواقع بھی پیدا کرے گا۔ پب جی جیسے مقبول پلیٹ فارمز پر اس نوعیت کی شراکت داریاں ای- اسپورٹس کو ایک پیشہ ورانہ صنعت کے طور پر مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔