
معرکہ حق کی کامیابی کے بعد 14 اگست کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو گیا،عظمی بخاری
وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر’’ہفتہ اقلیت‘‘منایا جا رہا ہے ، آج سے پورا ہفتہ جھنڈے میں سفید رنگ کی نمائندگی کرنے والوں کے حوالے سے منایا جائے گا
نیوز ڈیسک لاہور:وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی کامیابی کے بعد 14 اگست کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو گیا،پاکستان میں اقلیتیں مکمل طور پر محفوظ ہیں،پنجاب حکومت نے اقلیتوں کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ’’ہفتہ اقلیت‘‘ کارواں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرصوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش اروڑہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہاکہ پنجاب رواداری کا ایک عملی نمونہ صوبہ ہے، وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر’’ہفتہ اقلیت‘‘منایا جا رہا ہے ، آج سے پورا ہفتہ جھنڈے میں سفید رنگ کی نمائندگی کرنے والوں کے حوالے سے منایا جائے گا۔
ان کاکہناتھا کہ وزیر اعلی مریم نواز نے صوبے میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں جن میں مینارٹی کارڈ کا اجرا،چرچز اور گوردواروں کی تزئین و آرائش کیلئے فنڈز مختص کرنا شامل ہے ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب بغیر کسی تقسیم کے صوبے کے تمام لوگوں کو برابری کی نظر سے دیکھتی ہیں،معاشرے میں جن لوگوں کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا ان کا بازو پکڑا ہے،آج کے اقدام کی خوبصورتی ہے کہ تمام مذاہب کو ساتھ لے کر چلیں-