پاکستاناہم خبریں

پروقار تقریب میں سول و عسکری شخصیات کو سپہ سالار اعزازات سے نوازا گیا

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو معرکہ حق اور آپریشن بنیاں مرصوص میں بے مثال جرات، عسکری مہارت اور حب الوطنی کے اعتراف میں ’ہلالِ جرات‘ عطا کیا گیا 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)
یومِ آزادی کی مناسبت سے ایوانِ صدر میں منعقدہ شاندار تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے متعدد سول و عسکری رہنماؤں کو ان کی شاندار خدمات پر اعلیٰ قومی اعزازات سے نوازا۔ اس تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، دیگر اعلیٰ شخصیات اور فوجی کمانڈرز نے شرکت کی۔

عظیم خدمات پر اعلیٰ اعزازات کا اجراء

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو معرکہ حق اور آپریشن بنیاں مرصوص میں بے مثال جرات، عسکری مہارت اور حب الوطنی کے اعتراف میں ’ہلالِ جرات‘ عطا کیا گیا

  • ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو فضائی جنگوں میں دشمن کی کمر توڑنے پر ’ہلالِ جرات‘ سے نوازا گیا

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ’نشانِ امتیاز‘ سے سردار کیا گیا

  • نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو بحری حدود کے تحفظ میں کردار پر ‘نشانِ امتیاز’ سے نوازا گیا

سول قیادت کو خدمات پر خراجِ تحسین

  • نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار کو سفارتی سطح پر پاکستان کا بھرپور مقدمہ لڑنے پر اعزاز سے نوازا گیا

  • وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کو سندھ طاس معاہدے پر مؤثر مؤقف رکھنے پر اعزاز سے نوازا گیا

  • وزیرِ دفاع خواجہ آصف کو بھارت کی جارحیت کے جواب میں قابل قدر ردعمل پر نشانِ امتیاز سے سراہی گیا

  • وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو معرکہ حق میں اطلاعات کی بہترین ترسیل پر نشانِ امتیاز دیا گیا

  • وزیرِ داخلہ محسن نقوی کو ملک میں امن و سلامتی برقرار رکھنے پر نشانِ امتیاز دیا گیا

  • چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا موقف عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر نشانِ امتیاز سے نوازا گیا

  • معاونِ خصوصی رانا ثناء اللہ کو قومی ہم آہنگی میں اہم کردار پر نشانِ امتیاز دیا گیا

سفارتی وفد اور ایئر فورس کے جوانوں کا اعتراف

  • وزیراعظم کے زیر قیادت سفارتی وفد کے ارکان—سینیٹر شیری رحمان، فیصل سبزواری، حنا ربانی کھر، خرم دستگیر، بشریٰ انجم، عمر فاروق، جلیل عباس جیلانی، مصدق ملک، اور طارق فاطمی—کو ’ہلالِ امتیاز’ سے نوازا گیا

  • پاک فضائیہ کے پائلٹس—وِنگ کمانڈر بلال رضا، حماد ابن مسعود، سکوارڈن لیڈر محمد یوسف خان، اسامہ اشفاق، محمد حسن انیس، طلال حسن، فدا محمد خان، اور محمد اشہد—کو ’ستارہ جرات’ سے نوازا گیا

  • شہداء کو بھی اعزازات سے نوازا گیا، جن میں لانس حوالدار عامر شیراز، لانس نائیک اکرام اللہ، اور سپاہی عدیل اکبر (تمغہ جرات) شامل ہیں

افواجِ پاکستان کے دیگر اعزاز یافتگان

  • سپاہی نثار احمد شہید کو بعد از شہادت ’ستارۂ بسالت’ عطا کیا گیا

  • ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک، ڈی جی آئی ایس پی آئی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری، اور دیگر لیفٹیننٹ جنرلز—نعمان زکریا، محمد ظفر اقبال، سید عامر رضا، شاہد امتیاز—کو اعزازات سے نوازا گیا

  • ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل کاشف عبداللہ، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد، وائس ایڈمرل راجہ رب نواز، ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، ریئر ایڈمرل فیصل امین، میجر جنرل واجد عزیز، ایئر وائس مارشل محمد احسان الحق، ریئر ایڈمرل شہزاد حامد، میجر جنرل محمد جواد طارق، اور میجر جنرل تجدید ممتاز کو ’تمغۂ بسالت’ کے مستحق قرار دیا گیا

  • نیز ایئر کموڈور عطا اللہ زیب، ضیا آفتاب، محمد نعمان علی خان، علی جاوید ہاشمی، سجاد حیدر اور کیپٹن آصف امین، محمد حیدر علی کو بھی تمغہ بسالت سے نوازا گیا


تقریب کا اختتام

تقریب کے اختتام پر، شرکائے تقریب نے قومی پرچم کی سربلندی اور ملک کی خدمت کے عزم کا مشترکہ اعادہ کیا۔ یہ اعزازات ایک جذباتی اور ملّی یکجہتی کے مظہر کے طور پر دیکھے گئے، جو پاکستان کی دفاعی و سول قیادت کو ان کی خدمات کے اعتراف میں دیے گئے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button