پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

افسوسناک خبر: پیروچک، ضلع سیالکوٹ میں احمدی کمیونٹی کے خلاف پرتشدد کارروائیاں، متعدد زخمی، املاک نذر آتش

جوم نے احمدیوں کے کم از کم پانچ ڈیروں کو آگ لگا دی، جب کہ ایک احمدی کی دکان کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔

پیروچک، ضلع سیالکوٹ:
ضلع سیالکوٹ کے گاؤں پیروچک میں مذہبی انتہا پسندی پر مبنی سنگین نوعیت کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں انتہاپسندوں نے احمدیہ کمیونٹی پر منظم حملے کیے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک احمدی زخمی ہوا، جب کہ کم از کم تین افراد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق مشتعل ہجوم نے احمدیوں کے کم از کم پانچ ڈیروں کو آگ لگا دی، جب کہ ایک احمدی کی دکان کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔ ایک ڈیرے پر موجود گاڑی، ٹریکٹر اور کیری ڈبہ بھی جلا دیے گئے، جس سے لاکھوں روپے مالیت کے نقصان کا اندیشہ ہے۔

پس منظر:

واقعے کا آغاز چند روز قبل ہوا، جب ایک احمدی خاتون کے انتقال کے بعد ان کی تدفین میں مبینہ طور پر مقامی شدت پسند عناصر کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں فضا کشیدہ ہو گئی، اور فریقین کے درمیان تلخیاں بڑھتی گئیں۔

آج کا واقعہ:

آج 28 ستمبر کو مشتعل افراد نے پہلے ایک احمدی شخص کو پکڑ کر شدید مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔ اس کے بعد دیگر احمدیوں کو بھی زدوکوب کیا گیا۔ بعد ازاں، ایک منظم ہجوم کی صورت میں جمع ہو کر مختلف مقامات پر موجود احمدیوں کے ڈیروں اور دکانوں پر حملے کیے گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک احمدی زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button