پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

پنجاب کے وسائل،خزانے اور پانی پر پہلے پنجاب کا حق ہے پھر کسی اور کا:عظمیٰ بخاری

اگر یہ لوگ میڈیا پر پنجاب کے سیلاب پر سیاست کرینگے تو جواب بھی میڈیا پر ملے گا:عظمیٰ بخاری

لاہور (مخدوم حسین-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے حالیہ بیانات کو غیر سنجیدہ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے وسائل، خزانے اور پانی پر سب سے پہلے پنجاب کے عوام کا حق ہے، اس کے بعد کسی اور کا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما پنجاب کے سیلاب پر سیاست کر رہے ہیں۔ کیا یہ مشورہ ان کو مودی نے دیا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اور لسانی سیاست کو ہوا دینے کی کوشش پیپلز پارٹی خود کررہی ہے، وہ بھی ایک منظم مہم کے تحت۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اگر آپ کو سوال و جواب کرنا ہے تو اسمبلی کا فورم موجود ہے۔ اگر خود حاضر نہیں ہوسکتے تو آپ کے ارکان تو وہاں موجود ہیں۔ مگر جب آپ میڈیا پر آکر پنجاب کے سیلاب جیسے حساس مسئلے پر اپنی مردہ سیاست کو زندہ کریں گے تو جواب بھی میڈیا پر ہی دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں مریم نواز کی کامیابی اور عوامی خدمت سے تکلیف ہورہی ہے، کیونکہ اب سندھ کے عوام بھی مریم نواز کو یاد کرتے ہیں۔ "مریم نواز پنجاب کی وزیر اعلیٰ ہیں اور وہ پنجاب کے عوام کے حق میں آواز بلند کرتی رہیں گی۔انہوں نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ گزشتہ دو دہائیوں سے ایک ہی خاندان کے قبضے میں ہے۔ وہاں عوام کی خدمت کے کون سے کارنامے سرانجام دیے گئے؟ یہ سب بھی سب کو معلوم ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پچھلے تین ہفتوں سے پیپلز پارٹی باجماعت پنجاب کے سیلاب پر سیاست کر رہی ہے۔ اگر آج بھی آپ کے میچور رہنماؤں نے آپ کو پنجاب پر سیاست سے نہیں روکا تو یہ سیاسی نابالغی اور نالائقی ہی ہے کہ آفات پر سیاست کی جائے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button