پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

مضبوط پاکستان کی تعمیر ،ماحولیاتی عمل اور تیاری کی دو دہائیوں کے عنوان سے تقریب کا انعقاد

قدرتی آفات کے دوران حالات کا موثر انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے افات سے نمٹنے اور شرکت دار اداروں کے درمیان رابطہ ناگزیر ہے, چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک

اسلام آباد نمائندہ خصوصی:مضبوط پاکستان کی تعمیر ،ماحولیاتی عمل اور تیاری کی دو دہائیوں کے عنوان سےاسلام آباد میں ”جرمن ادارے ڈبلیو ایچ ایچ نے ایک تقریب کا انعقاد کیا ۔
تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سمیت حکومتی اور غیر سرکاری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران حالات کا موثر انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے افات سے نمٹنے اور شرکت دار اداروں کے درمیان رابطہ ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستانی اداروں کی تیاری پہلے سے زیادہ اچھی نظر آئے گی۔
این ڈی ایم اے اگلے مون سون کے لئے جلد تیاری شروع کرنے لگا ہے ۔ڈبلیو ایچ ایچ کے سیکرٹری جنرل مسٹر ماتیاس موگے نے کہا کہ ان کے ادارے کی وجہ سے پاکستان میں تنظیم کے 20 سال کے دوران غریب عوام کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
جرمنی کی سفیر اینا لیپل کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے ڈبلیو ایچ ایچ کے تحت چلنے والے پروگرامز کے لیے 140 ملین یورو سے زائد کی معاونت فراہم کی اور 1.6 کروڑ سے زیادہ افراد تک رسائی حاصل کی گی۔ تقریب میں شرکا نے حاضرین کے سوالوں کے جواب بھی دیے.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button