کھیل

ویسٹ انڈیز کا 50 اوورز سپن بولرز سے کرانے کا ریکارڈ، سپر اوور میں بنگلہ دیش کو شکست

سپر اوور میں ویسٹ انڈیز نے 10 رنز بنائے اور ایک رن سے میچ جیت کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پورے 50 اوور سپن بولرز سے کروائے، جو ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہو۔
پورے 50 اوورز سپن بولرز سے کرانے کا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف اس میچ میں سپر اوور کے ذریعے فتح اپنے نام کی۔
منگل کو ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 50 اوورز میں 213 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
سپر اوور میں ویسٹ انڈیز نے 10 رنز بنائے اور ایک رن سے میچ جیت کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
میچ میں مجموعی طور پر 92 اوورز سپن کروائے گئے، جو ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ ہیں۔ اس سے پہلے کا ریکارڈ 78 اوورز کا تھا۔
ویسٹ انڈیز کے پانچ سپنرز نے 10، 10 اوورز کیے۔ ٹیم نے فاسٹ بولرز جیدن سیلز اور روماریو شیفرڈ کو ڈراپ کیا، جبکہ بنگلہ دیش نے میرپور میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بائیں ہاتھ کے سپنر گڈاکیش موٹی نے 65 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ الک اتھانازے نے صرف 14 رنز دے کر دو وکٹیں، اور عقیل حسین نے 41 رنز دے کر دو وکٹیں لیں۔
راسٹن چیز نے 44 اور خاری پیئر نے 43 رنز دیے، جبکہ ویسٹ انڈیز نے اپنے واحد فاسٹ بولر جسٹن گریوز کو استعمال نہیں کیا۔
یہ پہلا موقع تھا کہ کسی ٹیم نے ایک روزہ میچ میں پوری 50 اوورز سپن بولنگ کروائی، اس طرح ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے 1996 میں 44 اوورز سپن کے سابق ریکارڈ کو توڑ دیا۔
یہ حکمتِ عملی ایک ایسی ٹیم کی جانب سے غیر متوقع تھی جو کبھی اپنی خطرناک تیز گیند بازی کے لیے دنیا بھر میں مشہور تھی۔
جب بنگلہ دیش نے بولنگ کی، تو فاسٹ میڈیم بولر مصطفیض الرحمان نے 8 اوورز میں 40 رنز دیے، جبکہ میزبان ٹیم کے باقی پانچ بولرز سپنرز تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button