جنرل

دنیا کی سب سے بوڑھی جڑواں بہنوں کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ: ملیے 107 سال اور 300 دن کی یومینو سومی یاما اور کومے کوڈاما سے

[ad_1]

دنیا کی سب سے عمر رسیدہ جڑواں بہنیں

،تصویر کا ذریعہGUINNESS WORLD RECORDS

،تصویر کا کیپشن

دنیا کی سب سے عمر رسیدہ جڑواں بہنیں یومینو (بائيں) اور کودامے

آپ نے جڑواں بھائیوں اور جڑواں بہنوں کی بہت ساری کہانیاں سنی ہوں گی کہ کس طرح وہ دو جان اور ایک قالب ہوتے ہیں لیکن یہاں دو جاپانی بہنوں نے ایک نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ان دونوں جاپانی بہنوں کو 107 سال اور 300 دن کی عمر میں دنیا کی سب سے عمر رسیدہ جڑواں بچوں کا سند دیا ہے جو کہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

یومینو سومی یاما اور کومے کوڈاما نے سابق ورلڈ ریکارڈ کی حامل جاپانی جڑواں بہنوں کن نریٹا اور جن کینی کے ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

دونوں بہنوں یومینو اور کومے کو لوگ ملنسار بتاتے ہیں۔ ان کی پیدائش 5 نومبر سنہ 1913 کو شودوشیما جزیرے پر ہوئی تھی۔

[ad_2]

Source link

International Updates by Focus News

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button