دبئی کے حکمران شیخ محمد المکتوم اپنی اہلیہ کا فون ہیک کرانے میں ملوث
لندن: برطانوی عدالت نے تفتیش کے بعد فیصلہ دیا ہے کہ حکمران دبئی شیخ محمد المکتوم نے خود ہی اپنی سابقہ شہزادی حیا کا فون ہیک کروایا تھا، یہ اقدام برطانوی نظامِ انصاف میں ہے۔
لندن: برطانوی عدالت نے تفتیش کے بعد فیصلہ دیا ہے کہ حکمران دبئی شیخ محمد المکتوم نے خود ہی اپنی سابقہ شہزادی حیا کا فون ہیک کروایا تھا، یہ اقدام برطانوی نظامِ انصاف میں ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ہائیکورٹ کے اس تاریخی فیصلے نے شیخ محمد المکتوم کی شہرت کو شدید دھچکا لگایا ہے۔ اس فیصلے میں یہ چیز ثابت ہو چکی ہے کہ وہ اپنی فیملی میں شامل خواتین کیساتھ کیسا رویہ رکھتے ہیں۔
عدالتی فیصلے میں فون ہیکنگ کو سربراہِ مملک کی جانب سے طاقت کا بے جا استعمال، ماں کے حقِ انصاف تک رسائی میں مداخلت، عدالتی کارروائی میں مداخلت، یورپی کنوشن برائے انسانی حقوق اور بنیادی عمومی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
برطانوی عدالت کا کہنا تھا کہ شہزادی حیا کے موبائل فون کو اسرائیلی کمپنی دی این ایس او گروپ کے سافٹ ویئر پیگاسس سے ہیک کیا گیا تھا۔ یہ جاسوسی شیخ محمد کے حکم پر کی گئی۔
خیا رہے کہ پیگاسس سافٹ ویئر کسی بھی فون کی لوکیشن بتا سکتا ہے، موبائل میسجز اور ای میلز تک رسائی حاصل کرکے انھیں پڑھ سکتا ہے جبکہ اس میں موجود ویڈیوز اور تصاویر بھی اس سے محفوظ نہیں رہ سکتیں۔
اس کے علاوہ اس سافٹ ویئر کی مدد سے کسی بھی شخص کا فون نمبر استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس کی سرگرمیوں کو ریکارڈ رکھنا بھی ممکن ہے۔
خیال رہے کہ میڈیا رپورٹس میں یہ باتیں بھی سامنے آئی تھیں کہ اسی طرح کا ایک جاسوسی نظام سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلیمان کے حکم پر تیار کیا تھا، اور اسی کے ذریعے صحافی جمال خاشقجی کی جاسوسی کی گئی تھی۔