
آئی جی پنجاب کا ایس ایس پی ٹریفک پنجاب کو سپیشل افراد کے ڈرائیونگ لائسنس بارے حکومت پنجاب سے ہدایات لینے کا حکم۔
بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں قوت سماعت و گویائی سے محروم افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کیلئے حکومت پنجاب سے اجازت لی جائے۔ آئی جی پنجاب
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے قوت سماعت و گویائی سے محروم سپیشل افراد کے وفد سے سنٹرل پولیس آفس: میں ملاقات کی، وفد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے قوت سماعت و گویائی سے محروم سپیشل افراد شامل تھے۔ وفد میں شامل سپیشل افراد نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈرائیونگ لائسنس اجراء کی سہولت دینے بارے درخواست کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ایس ایس پی ٹریفک پنجاب کو سپیشل افراد کے ڈرائیونگ لائسنس بارے حکومت پنجاب سے ہدایات لینے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ بین الاقوامی طور پر لاگو قوانین کی روشنی میں قوت سماعت و گویائی سے محروم افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کیلئے حکومت پنجاب سے اجازت لی جائے اورسپیشل افراد کی پیش کردہ درخواستوں اور مطالبات کی روشنی میں قوانین میں ترمیم کیلئے حکومت پنجاب کو سمری بھجوائی جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سپیشل افراد کی گاڑیوں پر خصوصی اسٹیکرز کی تنصیب کئے جائیں گے اور لائسنس اجراء کیلئے طریقہ ار وضع کیا جائے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ قوت سماعت و گویائی سے محروم سپیشل افراد کو قوانین کی روشنی میں ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔
سپیشل افراد کے وفد میں عثمان اشرف بٹ، محمد وقاص، عرفان، محمد عثمان، وسیم، رضوان، ایاز، غلام احمد اور سید عطا الرحمن و دیگر افراد شامل تھے جبکہ پنجاب پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، ایس ایس پی ٹریفک غضنفر علی شاہ سمیت دیگر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے.