امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمن نے بلوچستان میں زلزلے سے ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وینڈی شرمن نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہےکہ آج صبح سویرے جنوب مغربی پاکستان میں آنے والے مہلک زلزلے کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔
امریکی نائب وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ میں آج رات اسلام آباد روانہ ہو رہی ہوں، امریکی عوام کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے تعزیت کا پیغام لے کر جاؤں گی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن دو روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گی۔
امریکی نائب وزیر خارجہ کے ہمراہ 7 رکنی وفد پاکستان آئے گا، امریکی وفد کے استقبال کے لیے وزرات خارجہ نے ایوی ایشن ڈویژن کو مراسلہ جاری کیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امریکی وفد کی آمد پر پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ دیا جائے، مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ امریکی وفد کی جسمانی تلاشی نہ لی جائے اور نہ ہی تصاویر بنائی جائے۔