” میرا تھپڑ آپ کے تھپڑ کے آگے ٹِک نہیں سکے گا ” عامر لیاقت حسین نے فواد چودھری کو خبردار کردیا
اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کو خبردار کردیا اور کہا کہ بہتر ہے کہ خاموش رہیں۔
اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کو خبردار کردیا اور کہا کہ بہتر ہے کہ خاموش رہیں۔
ٹوئٹر پر عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ ” فواد چودھری صاحب میرے معاملات سے فاصلہ رکھیں، مناسب رہے گا ورنہ میرا تھپڑ آپ کے تھپڑ کے آگے ٹِک نہیں سکے گا ، بہتر ہے خاموش رہیں”۔انہوں نے پارٹی چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان ، فواد چودھری کو ٹیگ بھی کیا۔
عامر لیاقت حسین کے اس ردعمل پر سوشل میڈیا صارفین بھی برس پڑے اور ایک صاحب نے سوال اٹھایا کہ ” بھائی آپ باقاعدہ ایکٹنگ شروع کیوں نہیں کرتے ؟ ہر چھے مہینے بعد پھپھے کُٹن ساس یا بہو کی طرح روٹھ کہ بیٹھ جانا وہ بھی اس وجہ سے کہ گھر والوں کی توجہ میری طرف ہو، چھوڑنا ہے چھوڑ کہ جاؤ، الیکشن لڑو ، آٹے چینی کا بھاؤ پتا چل جائے گا”۔
آزادکشمیر کے ممتاز عالم دین خزینہ اسلام علامہ پیر سید علی اصغر شاہ صاحب مرحوم کو ہم سے بچھڑے 22 سال گزر گئے
ایک اور صاحب نے لکھا کہ ” آپ قومی اسمبلی کے لالچ میں الیکشن سے چند دن قبل تحریک انصاف سے جڑے جبکہ فواد چوہدری صاحب نے عمران خان کے ساتھ سٹرگل کی ہے، اس لیے آپ یہ نا سمجھنا کہ تحریک انصاف کے سپورٹر آپکی حمایت کریں گے”۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فواد چودھری کہہ چکے ہیں کہ "کچھ بے روزگار ایک ہاتھ میں CV اور دوسرے ہاتھ میں بھونپو لے کر کھڑے ہیں کہ شائد انھیں نوکری مل جائے، حسرتیں پوری نہیں ہونی اور مایوسیاں ان کا مقدر ہیں” تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا تھا۔