پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پاکستان کیلئے دفاعی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔محمد علی اعوان ایڈووکیٹ
لاہور ٹیکس بار کے جنرل سیکرٹری ملک محمد علی اعوان ایڈووکیٹ نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پاکستان کیلئے دفاعی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
پاکستانی قوم اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی ، وہ پاکستان کی سلامتی کی علامت تھے: جنرل سیکرٹری لاہور ٹیکس بار
لاہور ٹیکس بار کے جنرل سیکرٹری ملک محمد علی اعوان ایڈووکیٹ نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پاکستان کیلئے دفاعی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اہلخانہ اور پسماندگان سے غم اور دکھ کی اس گھڑی میں دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کیلئے صبرجمیل کی دعاﺅں کے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ڈاکٹرعبدالقدیرخاں کی احسان مند اور مقروض ہے مرحوم قومی ہیرو کی حیثیت سے ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کے انتقال سے پاکستان ایک محب وطن شخصیت سے محروم ہو گیا۔ مرحو م کی ملکی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا وہ قوم کا گراں قدر اثاثہ تھے۔ پاکستان کی قوم ملک کو جوہری طاقت بنانے میں ان کی انتھک کوششوں اور ان کے غیر متزلزل کردار کی وجہ سے ان سے والہانہ محبت کرتی تھی۔ ایسی شخصیات صدیوں بعدپیدا ہوتی ہیں جنہوں نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ان کی محنتوں سے پاکستان کا وقار بلند ہوا۔ قوموں کی ترقی میں جن لوگوں کا کردار ہوتا ہے وہ اس قوم کے ہیرو ہوتے ہیں ۔ ایٹمی سائنسدان عبدالقدیر خاں نے کامیاب ایٹمی پروگرام کے علاوہ کہوٹہ لیبارٹریز نے ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے غوری اور درمیانی رینج کے میزائل بھی بنائے۔ ملک محمد علی اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر حقیقی فخر پاکستان ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنایا جس پر ہماری آنے والی نسلیں فخر کرےںگی پاکستانی قوم اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی ۔ محسن پاکستان اب ہم میںنہیں رہے لیکن اسلام کے نام اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والے نظریاتی ملک پاکستان کے لیے ان کی خدمات قیامت تک یاد رکھی جائیں گی جنہوںنے دن رات محنت کر کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا جس کی وجہ سے ہمار اازلی دشمن بھارت ہم سے خوفزدہ ہے ۔ وہ پاکستان کی سلامتی کی علامت تھے، ان کے انتقال پر پوری قوم افسردہ ہے۔