ایف آئی اے نے نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی برہنہ ویڈیو بنانے والا ڈاکٹر گرفتار کر لیا
ایف آئی اے نے نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی برہنہ ویڈیو بنانے والا جناح ہسپتال کے ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ڈاکٹر کے موبائل سے نرسز اور لیڈی ڈاکٹر کی پچاس برہنہ ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر حارث نے جناح ہسپتال کی ایک نرس کی برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔
لاہور: ایف آئی اے نے نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی برہنہ ویڈیو بنانے والا جناح ہسپتال کے ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ڈاکٹر کے موبائل سے نرسز اور لیڈی ڈاکٹر کی پچاس برہنہ ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر حارث نے جناح ہسپتال کی ایک نرس کی برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال کی سٹاف نرس کو نشہ آوار محلول پلا کر ویڈیو بنائی گئی تھی۔ ایف آئی اے کے مطابق ڈاکٹر حارث سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ اس مکروہ فعل میں کوئی اور تو ملوث نہیں ہے۔
اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے طالبہ کو بلیک میل کرنے کے الزام میں پانچ ملزمان کو گرفتار کیا۔
ایف آئی اے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان پی ایچ ڈی کی طالبہ کی ویڈیو بنا کر اسے پریشان کرتے تھے اور گرفتار ملزمان بلیک میلنگ، تشدد اور ویڈیو بنانے میں ملوث ہیں۔