اسلام آباد: ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیرمین نیب تعینات کرنے کا نوٹفیکیشن جاری کر دی گیا،ظاہر شاہ اس سے قبل ڈاریکٹر جنرل نیب تعینات تھے ۔
چیئرمین نیب کی تقرری کو لے کر جہاںحکومت اور اپوزیشن میں شو ر شرابا مچا ہوا ہے وہیں ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کرنے کے اعلان کیساتھ ہی نوٹیفیکیشن بھی جا ری کر دیا گیا ۔
ظاہر شاہ کو تین سال کے لیے ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کیا گیا ہے ،واضح رہے ڈپٹی چیئرمین نیب کا عہدہ حسین اصغر کے استعفی کے بعد خالی ہوا تھا۔