جنرل

بختاور بھٹو نے بیٹے کے NICU میں ہونے کی وجہ بتادی

حال ہی میں بیٹے کی ماں بننے والی سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے بچے کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونے کی وجہ بتادی۔

حال ہی میں بیٹے کی ماں بننے والی سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے بچے کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونے کی وجہ بتادی۔
بختاور بھٹو نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔بختاور نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش وقت سے تقریباً ایک ماہ قبل ہوئی ہے جس کے باعث نوزائیدہ کو طبی مسائل کا سامنا ہے، اسی تناظر میں بیٹے کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ بیٹے کی آمد 8 نومبر کو متوقع تھی لیکن اس نے 10 اکتوبر کو دنیا میں آکر ہم سب کو حیران کردیا، بیٹا فی الحال این آئی سی یو میں ہے لیکن دن بدن بہتر ہورہا ہے، اسے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
یاد رہے کہ بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش 10 اکتوبر کو ہوئی ہے جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button