وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے مریم نواز کو چڑیل کہہ دیا
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے مریم نواز کو چڑیل کہہ دیا ، ویڈیو بیان میں کہا سیاسی چڑیل آج جنات اور جادو ٹونے کے طعنے دے رہی ہے لیکن عدالت کو یہ نہیں بتا رہی کہ پیسہ کن جنوں اور چڑیلوں نے باہر منتقل کیا ۔
لاہور: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے مریم نواز کو چڑیل کہہ دیا ، ویڈیو بیان میں کہا سیاسی چڑیل آج جنات اور جادو ٹونے کے طعنے دے رہی ہے لیکن عدالت کو یہ نہیں بتا رہی کہ پیسہ کن جنوں اور چڑیلوں نے باہر منتقل کیا ۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ مریم نے آج بھی عدالت میں رسیدیں نہیں دیں ، کیلبری فانٹ اور قطری خط کہ طرح یہ نہیں بتایا کہ رسیدیں کہاں ہیں ۔
وزیر مملکت زرتاج گل اور پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری کا مریم نواز کی میڈیا ٹاک پر ردعمل ، کہا مریم نواز کو سیاسی تربیت کی ضرورت ہے ۔ مریم نواز عدالت میں اثاثوں کے جواب دینے کے بجائے عورت کارڈ استعمال کرتی ہیں ، عدالت کے باہر سیاسی تھیٹر لگایا جاتا ہے ۔
زرتاج گل نے کہا کہ مریم نواز کا کوئی قد کاٹھ نہیں ہے ، گالم گلوچ کی سیاست سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ، مریم نواز منظم طریقے سے نیب پر حملہ آور ہوئیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر قابض ہیں ، عمران خان کی کوئی اخلاقی یا آئینی حیثیت نہیں ۔ یہ جادو ٹونے سے ملک چلانے والی حکومت ہے ۔ جادو ٹونہ اتنا اچھا ہے تو مہنگائی ختم کریں ۔
لیگی رہنما نے کہا کہ 22 کروڑ کے ملک کو جادو ٹونے سے چلایا جا رہا ہے ۔ وزیراعظم کے بجائے جنات تقرریاں کرتے ہیں ۔ ایک شخص کے لیے پورے ملک کا تماشا بنا دیا گیا ہے ۔ کیا آپ نے قوم کو بیوقوف سمجھ رکھا ہے ۔