مشرق وسطیٰ

محکمہ معدنیات کا ملک کی معاشیت بڑھانے اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ایک اہم قدم۔

تینوں کانوں سے سالانہ کم از کم 30,000 MT کوئلہ نکالا جائے گا جس سے 555 ملین روپے کی آمدنی ہو گی۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌منیجنگ ڈائریکٹر پنجمن جناب شہزاد رفیع، جنرل منیجر ٹیکنیکل جناب عرفان شیخ، جنرل منیجر فنانس/ سیلز مطیع عبدالرشید کے ہمراہ ڈپٹی جنرل منیجر محمد انور اور پراجیکٹ مینیجر خوشاب، محمد عمیر نے کوئلے کی پیداوار کے لیےکوئلے کی تین نئی کانوں PCP-6، PCP-7 اور PCP-8 کا افتتاح کیا۔
ان تینوں کانوں سے سالانہ کم از کم 30,000 MT کوئلہ نکالا جائے گا جس سے 555 ملین روپے کی آمدنی ہو گی۔
علاوہ ازیں، کوئلے کی دو نئی کانوں PCP-9 اور PCP-10 کے ترقیاتی کاموں کے لیے سنگِ بنیاد بھی رکھا گیا جس سے 2024-25 کے دوران کوئلے کی 20,000 MT پیداوار متوقع ہے۔ اس طرح پراجیکٹ کی کل پیداوار 65,000 MT تک پہنچ جائے گی جس میں PCP-1 تا PCP-5 شامل ہیں اور مالی سال 2024-25 تک 1.15 بلین کی آمدنی متوقع ہے۔
پدھراڑ، خوشاب کول پروجیکٹ کے احیاء میں ایک سنگ میل ہے جس سے پنجمن کا مستقبل مستحکم ہوگا، کئی سو کان کنوں کے گھروں کے لیے روزگار مہیا ہوگا اور روزی روٹی کے لیے ایندھن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری خزانے کو بھی تقویت ملے گی ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button