کاروبار

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی، ایف بی آر

ترجمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر ہے جس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے مقررہ تاریخ میں مزید توسیع نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر ہے جس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تمام افراد سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جلد ازجلد جمع کروالیں ورنہ مقررہ تاریخ کے بعد ہزار روپے یومیہ جرمانہ اور 2 سال قید بھی ہو سکتی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر کا آئرس آن لائن پورٹل 24 گھنٹے چل رہا ہے اور آئی ٹی سسٹم کی استعداد کار میں بہتری لائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں 2022 کے دوران بھی مہنگائی بڑھنے کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
آئی ایم ایف کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آئندہ سال مہنگائی کی شرح کے 9.2 فیصد تک جانے کا خدشہ ہے۔ مالی سال 2026 تک ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.8 رہ سکتا ہے۔ جاری کردہ عالمی معاشی آؤٹ لک میں کہا گیا کہ 5 سال بعد معاشی شرح نمو 5 فیصد پر پہنچے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button