بین الاقوامی
طالبان نے امریکہ کو ایک دفعہ پھر خبردار کر دیا ،اہم وجہ سامنے آگئی
کابل :پابندیاں ہٹائیں ورنہ مہاجرین کا سمندر اُمڈ آئے گا ،طالبان نے امریکا اور یورپی یونین کو خبردار کر دیا ۔
رپورٹ کے مطابق قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے دوحہ میں مغربی سفیروں سے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کو کمزور کرنا کسی کے مفاد میں نہیں کیونکہ اس سے دنیا کی سلامتی متاثر ہو سکتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کو کمزور کرنے سے ملک سے معاشی ہجرت ہو گی جو نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے ۔