جنرل
ہرنائی زلزلے میں کتنا جانی و مالی نقصان ہوا؟ رپورٹ جاری
بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں ہونے والی جانی و مالی نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں ہونے والی جانی و مالی نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
ہرنائی کی ضلعی انتظامیہ نے 7 اکتوبر کے زلزلے کے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہرنائی میں زلزلے سے 17 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 32 افراد شدید اور 200 افراد معمولی زخمی ہوئے۔
ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زلزلے میں 260 مکانات مکمل تباہ ہوئے جبکہ 3 ہزار 720 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق زلزلے سے 32 اسکول، 5 اسپتال اور 5 مساجد بھی شہید ہوئیں۔