بین الاقوامیتازہ ترین

جاپان : وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کردی، غیرملکی میڈیا

جاپان کے وزیر اعظم نے ملک میں اسمبلی تحلیل کر کے قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق جاپانی وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کردی ہے ملک میں پارلیمانی انتخابات اکتوبر میں منعقد ہوں گے۔

جاپان کے وزیر اعظم نے ملک میں اسمبلی تحلیل کر کے قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق جاپانی وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کردی ہے ملک میں پارلیمانی انتخابات اکتوبر میں منعقد ہوں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاپان کے وزیراعظم نے قبل ازوقت انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے عام انتخابات31 اکتوبر کو کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
واضح رہے کہ جاپان میں منتخب ہونے والے وزیراعظم فُومیو کیشیدا نے 4 اکتوبر کو اپنی پہلی تقریر میں ہی 31 اکتوبر کو الیکشن کرانے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے سابق وزیر خارجہ فُومیو کِیشِیدا کو ملک کا نیا وزیر اعظم منتخب کیا گیا تھا۔ فُومیو کِیشِیدا کو حال ہی میں حکمراں جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کا سربراہ بھی چنا گیا تھا۔
اپنی تقریر میں وزیراعظم فومیو کیشیدا نے مزید کہا تھا کہ ابھی کورونا وبا میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اس لیے یہ موقع انتخابات کے لیے درست ہے۔
جاپان کی موجودہ پارلیمنٹ کی معیاد21 اکتوبر تک مکمل ہو رہی ہے تاہم کورونا وبا اور دیگر مسائل کے باعث نئے الیکشن کی تاریخ کے اعلان میں مسلسل تاخیر کا سامنا رہا تھا۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم یوشی ہیڈے سُوگا نے اقتدار سنبھالنے کے دو سال بعد گزشتہ ماہ ہی استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پارٹی اور حکومتی سربراہ کے طور پر 64 سالہ فُومیو کِیشِیدا کا انتخاب کیا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button