پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

حقِ خودارادیت کے دن پر لاہور میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی، نوجوانوں کی ریلی

مظاہرین نے بھارت کی جارحیت کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز کے ساتھ
لاہور: لاہور میں یوتھ فورم فار کشمیر کے زیرِ اہتمام حقِ خودارادیت کے دن کے موقع پر لاہور پریس کلب کے باہر ایک پرامن ریلی نکالی گئی، جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر کے حقِ خودارادیت کے حق میں نعرے لگائے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی۔ مظاہرین نے بھارت کی جارحیت کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔
ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ حقِ خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے اور اس دیرینہ مسئلے کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ اس موقع پر یوتھ فورم فار کشمیر کی جانب سے کشمیری عوام کی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button