
لیسکو میں نئے بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ منیجرز کو پوسٹنگ آرڈرز تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان لیسکو
آج کورس کے اختتام پر ایچ آر ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ایک پروقار اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نئے بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ منیجرز کو ان کے پوسٹنگ آرڈرز دئیے گئے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کی جانب سے حال ہی میں 66اسسٹنٹ منیجرز بھرتی کئے گئے جو کہ لیسکو کی افرادی قوت کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لیسکو ایچ آر ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے نئے بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ منیجرز کے لئے 4 ہفتوں کے انڈکشن پروگرام کا پلان تیار کیا گیا جس میں لیسکو کے ڈیپارٹمنٹس، اس کی آپریشنل ورکنگ، ورک پلیس مینجمنٹ، پروجیکٹ پلاننگ، کسٹمر سروس کے بارے میں تربیت شامل تھی۔بجلی کی تقسیم کا نظام، فیصلہ سازی،ٹیم کی قیادت، پیشہ ورانہ اخلاقیات اور فیلڈ وزٹ کے ساتھ ساتھ بہت سے دوسرے اہم مضامین شامل تھے۔ اسسٹنٹ منیجرز کو لیسکو مینجمنٹ کے سینئر ممبران کی طرف سے نہ صرف لیکچرز دیے گئے بلکہ انہیں کمپنی کے ماحول سے ہم آہنگ ہونے اور ملازمین کو ان کے عہدوں پر فائز ہونے کے لیے ضروری مہارتوں اور علم سے آراستہ کرنے کے لیے رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔ڈائریکٹرایچ آر آضیہ شعیب نے اس سارے عمل کو پورا کرنے پر منیجر ایچ آر ہما چیمہ، ڈپٹی منیجر ایم ایس سعد جہانگیر اور ریکروٹمینٹ کوارڈینیٹر آصف شاہ کو شاباش دی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
آج کورس کے اختتام پر ایچ آر ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ایک پروقار اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نئے بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ منیجرز کو ان کے پوسٹنگ آرڈرز دئیے گئے۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر حافظ میاں محمد نعمان کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی گئی،تقریب میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر، ڈائریکٹر ایچ آر آضیہ شعیب، ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر، ڈی جی آئی ٹی طاہر ندیم، جی ایم ٹیکنکیکل عامر یاسین، چیف انیجینئر ایم ایم رمضان بٹ، چیف انجینئر پلاننگ عمران محمود، ڈائریکٹر ریکوری رائے مسعود کھرل، ایس ای سول فرقان غضنفر اور مینیجر ٹریننگ میجر (ر) اورنگزیب، بھی موجود تھے۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر نے اسسٹنٹ منیجرز کے نئے شامل ہونے والے بیچ کی تربیت اور واقفیت کے لیے ایچ آر ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور شرکاء کو مشورہ دیا کہ اپنے کیریئر کے سفر میں ہمیشہ یاد رکھیں کہ دیانتداری آپ کا کمپاس ہے اور ایمانداری آپ کا رہنما ستارہ ہے۔چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدرنے خطاب کرتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ تجربات کو شامل کرنے والوں کے ساتھ شیئر کیا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ صارفین کے لیے بہترین کسٹمر سروسز کی فراہمی پر توجہ دیں کیونکہ یہ کمپنی کی کامیابی اور اس کے بہتر امیج کی تعمیر کے لیے سب سے اہم ہے۔ نئے شامل ہونے والے اسسٹنٹ منیجرز بشمول ایس ڈی او، آر او، اے ایم (فیلڈ اسٹور)، اے ایم (اکاؤنٹس)، اے ایم (ایچ آر)، اسسٹنٹ منیجر سول اور اسسٹنٹ منیجر آئی ٹی لیسکو کے مختلف فیلڈ دفاتر میں 05-09-2023 کو اپنی ڈیوٹی جوائن کریں گے۔