مشرق وسطیٰ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداء کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل

آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے دونوں جوانوں کے اہل خانہ کو گھروں کی چابیاں دیں۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداء کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل ہیں اور اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے دونوں جوانوں کے اہل خانہ کو گھروں کی چابیاں دے دی ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے لاہور پولیس کے دو شہدا اے ایس آئی عاصم علی اور کانسٹیبل محمد عرفان کے اہل خانہ سے دفتر میں ملاقات کی، اے ایس آئی عاصم علی شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق ننکانہ کی تحصیل شاہ کوٹ میں 09 مرلے کا گھر خرید کر فراہم کیا گیا جبکہ کانسٹیبل محمد عرفان کے اہل خانہ کو انکی پسند کے مطابق کوٹ رادھا کشن ضلع قصور میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا ہے۔اے ایس آئی عاصم علی شہید نے 05 دسمبر 2022 میں لاہور کے علاقہ مانگا منڈی میں دوران ڈیوٹی ڈاکوؤں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا تھا، کانسٹیبل محمد عرفان نے گزشتہ برس 18 اپریل کو تھانہ چوہنگ کی حدود میں مسلح مجرمان سے کراس فائرنگ میں جام شہادت نوش کیا۔دونوں شہداء کے لواحقین میں اہلیہ اور کم سن بچے شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہداء کے اہلخانہ کے گھروں کیلئے فنڈز جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ملاقات شہداء کے اہلخانہ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ شہداء کے بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم فراہم کی جائے گی، محکمہ پولیس خوشی و غمی کے ہر موقع پر شہداء کے اہلخانہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ پنجاب پولیس اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، شہداء کی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی ایڈمن لاہور عاطف نذیر سمیت دیگر افسران موقع پر موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button