جنرل

مریدکے: شوہر نے بھائی اور باپ کے ساتھ ملکر بیوی کو زندہ جلادیا

مریدکے: بغداد پور ورکاں میں شوہر نے بھائی اور والد کے ہمراہ مبینہ طور پر بیوی پر تیل چھڑک کر زندہ جلا ڈالا۔

مریدکے: بغداد پور ورکاں میں شوہر نے بھائی اور والد کے ہمراہ مبینہ طور پر بیوی پر تیل چھڑک کر زندہ جلا ڈالا۔
ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ سونیا کے بھائی شہزاد نے الزام عائد کیا کہ اس کی اکلوتی بہن کو تشدد کے بعد اس کے شوہر، دیور اور سسر نے تیل چھڑک کر آگ لگائی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ سونیا بی بی کی 3 سال قبل حمزہ نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، مقتولہ کی 2 سال اور 10 ماہ کی دو بیٹیاں ہیں، مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کو اٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔پولیس نے مقتولہ کے شوہر حمزہ اور دیور زین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button