لندن: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے ، ریحام خان نے عوام کے سامنے معافی مانگ لی اور جرمانہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان کی معافی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے ، عدالتی حکم پر ریحام خان نے عوام کےسامنےمعافی مانگ لی اور جرمانہ بھرا، انشا اللہ ایک دن ہمارے ملک میں بھی ایسا ہی قانون ہوگا، جوبیشترمیڈیانمائندوں کو جھوٹ،جعلی خبروں پر بے کیفرکردارتک لے جائیگا ، یہ سب تب ہوتاہے جب قانون کی بالادستی ہوتی ہے ، اب اگلی باری کمشنر راولپنڈی کی ہے۔
یاد رہے برطانوی عدالت کے حکم کے بعد ریحام خان نے معافی نامہ اور ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر جاری کیا تھا ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ تمام اشاعات پر زلفی بخاری کوشرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ، زلفی بخاری پر لگائے جھوٹےالزامات پر غیرمشروط معافی مانگتی ہوں اور ساتھ ہی ہتک عزت ،قانونی اخراجات کی مدمیں رقم ادا کرنےپراتفاق کرتی ہوں۔