
بین الاقوامیاہم خبریں
ایران جوہری معاہدہ کر لے ورنہ آئندہ حملہ پہلے سے بھی شدید ہو گا، ٹرمپ کی دھمکی
ایران کو دی گئی ایک وارننگ کے بعد امریکی فوجی کارروائی کی گئی تھی اور خبردار کیا کہ ’’اگلا حملہ پہلے سے کہیں زیادہ شدید ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو ایران سے کہا کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے بارے میں ایک منصفانہ اور مساوی معاہدہ کرے، ورنہ اگلا امریکی حملہ پہے حملے سے کہیں زیادہ شدید ہوگا۔
ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا، ’’امید ہے کہ ایران جلدی ’میز پر آئے‘ اور ایک منصفانہ اور مساوی معاہدہ کرے،کوئی جوہری ہتھیار نہیں، ایسا معاہدہ جو تمام فریقین کے لیے بہتر ہو۔ وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے، یہ واقعی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔!‘‘
صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران کو دی گئی ایک وارننگ کے بعد امریکی فوجی کارروائی کی گئی تھی اور خبردار کیا کہ ’’اگلا حملہ پہلے سے کہیں زیادہ شدید ہوگا۔ اسے دوبارہ نہ ہونے دیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور ’’بحری بیڑا‘‘ ایران کی جانب محو سفر ہے۔
ادھر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ریاستی میڈیا کو بتایا کہ وہ حالیہ دنوں میں امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف سے کسی رابطے میں نہیں رہے اور نہ ہی کسی مذاکرات کی درخواست کی گئی ہے۔



