پاکستان پریس ریلیزتازہ ترین

یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ رائمزاینڈ سٹوری اینیکٹمنٹ مقابلوں کا انعقاد

صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے جیتنے والے بچوں اور اساتذہ میں انعامات تقسیم کیے،اساتذہ بچوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ صوبائی وزیر قانون

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز کے ساتھ
یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ رائمزاینڈ سٹوری اینیکٹمنٹ مقابلوں کا انعقاد یونیک ہائی سکول وحدت روڈ پر کیا گیا،جس کی صدارت چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کی جبکہ تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر قانون اور سینئر پارلیمینٹرین رانا محمد اقبال خان تھے۔ دیگرمہمانان گرامی میں ممبر صوبائی اسمبلی تحسین فواد، معروف گلوکارہ نمرہ مہرہ، گلوکار طارق تافو اور ازان علی بگا شامل تھے۔ مقابلے کے منصفین میں معروف پروڈیوسرعینک والا جن حسیب پاشا، معروف شاعر پروفیسر ناصر بشیر اور بچوں کی نظم نگاری پر کام کرنے والی مشہور شاعرہ راحیلہ اشرف شامل تھیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون اور سینئر پارلیمینٹرین رانا محمد اقبال نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل بچوں کے ہاتھ میں ہے اور ان کی موثر اور مثبت تربیت سے ملک کا مستقبل روشن بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیک گروپ کے ننھے بچوں کی ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے بہترین تربیت کی جا رہی ہے اوراگر اس عمل کو جاری رکھا گیا تو ملک کو ترقی کی راہوں پر با آسانی گامزن کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ بچوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور بچے اپنے اساتذہ کا احترام کرنے سے ہی کامیابی سے ہمکنا رہو سکیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا کہ ایسے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد مستقبل کے معماروں کو ایک اچھا انسان اور پاکستانی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقابلے پلے گروپ سے دوسری جماعت کے بچوں کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں جس کا مقصد ننھے بچوں کی تربیت کی بنیاد کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی درسگاؤں میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم انصابی سرگرمیاں بھی ناگزیر ہیں جن سے بچوں کی مثبت تربیت کرنے میں مدد ملتی ہے۔ تقریب سے معروف اداکاوں نے یونیک گروپ کے مقابلے ہو سہراتے ہوئے کہا کہ یونیک کے زیر اہتمام مقابلے کو دیکھ کر اندازہ ہوا ہے کہ ملک میں کسی ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور یونیک کے اساتذہ بچوں کی بہترین تربیت کر رہے ہیں۔رائمز مقابلوں میں بحریہ ٹاؤن کیمپس جبکہ کہانی پر ادکاری کے مقابلوں میں یونیک 111-Aکیمپس نے فتح حاصل کی جبکہ بچوں کی شاندار پرفارمنسز نے حاضرین کے دل موہ لیے۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر قانون نے فاتح ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین یونیک گروپ عفیف اشرف صدیقی، ریکٹر یونیک گروپ پروفیسر امجد علی خان، ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چوہدری اور ایڈیشنل ڈائریکٹریونیک گروپ محمد عبداللہ سمیت اساتذہ کی وسیع تعداد بھی موجود تھی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button