کاروبار

حکومت نے مہنگائی کا ایک بم گرا دیا، پٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ

پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے پر پہنچ گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 12 روپے 44 پیسے بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 134 روپے 48 پیسے ہو گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے پر پہنچ گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 12 روپے 44 پیسے بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 134 روپے 48 پیسے ہو گئی ہے۔
حکومت نے عوام پہ مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا ہے، جس کے نتیجے میں روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں سیلابی اضافے کا شدید خدشہ ہے۔ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9سے 12 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے پر پہنچ گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 12 روپے 44 پیسے بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 134 روپے 48 پیسے ہو گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 10روپے 95پیسے اضافے کے بعد 110روپے26پیسے ہو گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 84 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 108 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر یعنی آج سے ہو گیا ہے۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل تک بڑھ جانے کے بعد کیا ہے۔ عالمی منڈی میں اس وقت تیل کی قیمت تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اکتوبر 2018 کے بعد تیل کی یہ زیادہ سے زیادہ قیمت ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button