
شکا یت کنند گان کے لئے میر ے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔وفاقی محتسب
ادارے کو ہراعتبار سے مو ثر بنا نے کی کو شش کی جا ئے گی،وفاقی محتسب کا چا رج سنبھا لنے کے بعد ادارے کے افسران کے ساتھ پہلے اجلاس میں خطاب
سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز کے ساتھ
وفاقی محتسب نو ید کا مران بلو چ نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب کے ادارے کو ہر لحا ظ سے مز ید مو ثر بنا نے کی کو شش کی جا ئے گی۔ شکایت کنندگان کے لئے میر ے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ان کی شکا یات کا ازالہ کر نے میں کو ئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جا ئے گا۔ انہوں نے اپنے ادارے کے افسران اور عملے کو ہدا یت کی کہ وہ سر کا ری اداروں کی بد انتظا می کے خلاف شکا یت کنندگان کو انصاف فرا ہم کر نے کے لئے اپنی صلا حتیں بھر پور طر یقے سے بر وئے کار لا ئیں، انہوں نے کہا کہ علاقا ئی دفا تر کو مز ید فعال بنا یا جا ئے گا۔ وفاقی محتسب نے ان خیا لا ت کا اظہار گز شتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھا لنے کے بعد ادارے کے افسران کے ساتھ ایک اجلا س کے دوران خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ اجلا س میں علاقا ئی دفا تر کے افسران نے بھی آن لا ئن شر کت کی۔اجلاس کے بعد وفاقی محتسب کو عملد رآمد، سمندر پا ر پا کستا نیوں اور میڈ یا سمیت، ادارے کے مختلف شعبوں کے با رے میں تفصیلی بریفینگ دی گئی۔ وفاقی محتسب نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ میں اس لحا ظ سے خوش قسمت ہوں کہ اللہ تعا لیٰ نے رمضان المبا رک کے بابرکت مہینے میں مجھے ملک کی خد مت کا مو قع دیا۔ انہوں نے اپنے پیش رو وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی، سید طا ہر شہباز اور سلمان فا روقی کی ادارے کے لئے خد مات کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ انہوں نے بہت اعلیٰ معیار مقرر کر دئیے ہیں، میں کوشش کروں گا کہ ان کو بر قرار رکھتے ہو ئے عوامی مفاد کے کا موں کو مزید آ گے بڑ ھا ؤں۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستا نیز ہما رے ملک کا قیمتی سر ما یہ ہیں، ان کی شکا یات تر جیحی بنیا دوں پر حل کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد کو یقینی بنا یا جائے گا۔ وفاقی محتسب کے27 علا قا ئی دفا تر اور شکا یات سنٹرز کے افسران کو ہدا یات جا ری کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پسما ند ہ اور دور دراز علا قوں کے غر یب عوام کی خد مت ہما را اولین فر ض ہے اور اس فر ض کو بطر یق احسن پورا کیا جا نا چا ہئیے۔ واضح رہے کہ نو ید کا مران بلوچ نے بد ھ کو پاکستان کے 9 ویں ریگو لر وفاقی محتسب کے طور پر حلف اٹھا یا تھا۔ ایوان صدر میں صدر پا کستان آ صف علی زرداری نے ایک سادہ اور پروقار تقریب میں ان سے حلف لیا۔ نو ید کا مران بلوچ انتظا می و سر کا ری معا ملا ت کا وسیع تجر بہ رکھتے ہیں، ان کا تعلق پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس سے ہے،وہ چیف سیکر ٹر ی خیبر پختونخواہ کے علا وہ وفاقی سیکر ٹر ی فنا نس، سیکر ٹر ی کیبنیٹ ڈویژن اور وزیر اعلیٰ سند ھ کے پر نسپل سیکر ٹر ی سمیت اہم وفاقی اور صو با ئی عہدوں پر خد ما ت سرانجام دے چکے ہیں۔وہ ورلڈ بینک کے ایگز یکٹو ڈائر یکٹر کے طو ر پر بھی کام کر تے رہے ہیں۔ انہوں نے لند ن سکول آ ف اکنا مکس سے سوشل پالیسی اینڈ پلا ننگ میں ماسٹرز کی ڈگر ی حا صل کر رکھی ہے۔ نو ید کامران بلو چ کا تعلق صو بہ سند ھ کے ضلع نو شہرو فیروزسے ہے۔



