
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب میں سیلاب پروٹیکشن پلان،جامع اقدامات کا آغاز
وزیراعلیٰ نے ریسکیو 1122 کے لیے جدید آلات، 10 لینڈنگ کرافٹ، نیوگیشن اور کمیونیکیشن کے جدید آلات اور فلائنگ لائف بوائے جیکٹ فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔
انصار ذاہد سیال-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز کے ساتھ
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں سیلابی تباہی سے عوام کو مستقل تحفظ فراہم کرنے کے لیے جامع اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ تین ماہ کے اندر تمام فلڈ زونز خالی کرنےآبی راستوں میں غیر قانونی تعمیرات روکنے اور تجاوزات پر پابندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انفلیٹ ایبل ڈیم ٹیکنالوجی متعارف کرانےکالا باغ اور سد ہنائی میں آبی ذخائر کی استعداد بڑھانے اور پی ڈی ایم اے کی ری سٹرکچرنگ کے ساتھ 8 نئے ونگ بنانے کی ہدایات دی ہیں۔ پنجاب میں 17 مقامات پر منی ڈیم بنانے کی تجویز بھی منظور کی گئی ہے اور چنیوٹ میں بند کے لیے فیزیبلٹی رپورٹ تیار کر کے اصولی منظوری دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے ریسکیو 1122 کے لیے جدید آلات، 10 لینڈنگ کرافٹ، نیوگیشن اور کمیونیکیشن کے جدید آلات اور فلائنگ لائف بوائے جیکٹ فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔
سیلاب سے متاثرہ سڑکیں، پل اور ایک بڑا پل بحال کر د یئے گئے ہیں ۔183 آبپاشی پراجیکٹس، 298 سیلابی نالے اور 67 ڈرینج سسٹمز کی ڈی سیلٹنگ کی جا رہی ہے۔



