مشرق وسطیٰ

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ ، ون ونڈو سیل کی گزشتہ 3 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈو سیل میں ون ونڈو سے متعلقہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ون ونڈو نے ون ونڈو سیل میں کی جانے والی اصلاحات بارے بریفنگ دی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ کیا۔ انہوں نے ون ونڈو سیل میں قائم سینئر سٹیزن ڈیسک اور اوورسیز کاؤنٹر کا بھی دورہ کیا۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ون ونڈو سیل میں آئے شہریوں کے مسائل سنے اورڈائریکٹر ون ونڈو کو شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈو سیل میں ون ونڈو سے متعلقہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ون ونڈو نے ون ونڈو سیل میں کی جانے والی اصلاحات بارے بریفنگ دی۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈو سیل کی گزشتہ 3 ماہ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ون ونڈوسیل میں آئی درخواستوں کو بروقت پراسیس کرنے کی ہدایت۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے قیمتی وقت کا خیال رکھتے ہوئے بہتر سروسز فراہم کی جائیں۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈو سیل میں تعینات دیگر ڈائریکٹوریٹ کے فوکل پرسنز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی یو پی سید منور بخاری، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button